اسلام آباد( آن لائن)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ پانچ سال کے لئے مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری دے دی۔ جے یو آئی میڈیا کے مطابق قائد جمعیت صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد ،مولاناغلام قادر ،مولانا عبد القیوم ہالیجوی اور مولانا فضل علی حقانی کو نائب امراء مقررکیا ہے جبکہ محمد اسلم غوری مرکزی سیکریٹری اطلاعات (ترجمان ) ہونگے اسی طرح الحاج اکرم خان درانی ،مولانا امجد خان ، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ اورمفتی سعود افضل ہالیجوی نائب نظماء مقرر کردیے گئے مولانا صلاح الدین ایوبی سیکریٹری مالیات ،انجینیئر عبدالرزاق عابد لاکھو سالار ہونگے جبکہ انجینئر ضیاء الرحمان مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹر مقرر کئے گئے ہیں
Comments are closed.