اسلام آبا د(آن لائن)آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایشتر پیریز نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے،گزشتہ سال سے کی گئی کوششیں قابل تحسین ہیں،گزشتہ سال کے وسط سے معاشی پالیسی میں خوداعتماد ی آئی ہے،مہنگائی میں نمایاں کمی اور ذخائر میں اضافہ ہوا ہے،مائیکرو اور میکرو اقتصادی استحکام کا توازن برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے
،حالیہ اقتصادی استحکام کی پاکستان میں بڑی اہمیت ہے، اسے کم نہ سمجھا جائے،پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی میں مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ 2023 کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ نے آئی ایم ایف کی حمایت اور اقتصادی استحکام کے عزم کو مضبوط کیا،پالیسی سازی پر اعتماد میں بہتری، معاشی ترقی کی بحالی، اور افراط زر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،2023 میں ذخائر میں بہتری اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی ریٹ میں کمی کا مثبت اثرہوا،نمائندے نے کہا کہ حکومت کی قیمتوں پر کنٹرول ختم کرنا اور تجارتی نرخوں کی اصلاح ترجیحات میں شامل ہیں،گزشتہ سال معیاری بندوبست سے پاکستان نے معاشی بحالی کی طرف پہلا قدم بڑھایا،توانائی کے شعبے میں قیمتوں کی اصلاحات کے ساتھ معاشی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے گا۔
Comments are closed.