اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بجلی صارفین پر آئی پی پیز کی کپیسٹی پیمنٹس کے بوجھ کو ختم کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 5 آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس سے صارفین کو سالانہ 60ارب روپے کا فائدہ اور قومی خزانے کو 411ارب روپے کی بچت ہوگی اور کہا ہے کہ مشکلات ختم نہیں ہوئیں، نہ دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں، ماضی میں سنگدل حکمران نے کہا مہنگائی سے میرا سروکار نہیں‘پارٹی کے منشور میں عوامی ریلیف کیلئے دن رات محنت کرنے کے وعدے کو وفا کر دیاہے‘میاں نواز شریف کی قیادت میں عوامی ریلیف کیلئے دن رات محنت کو اپنا شعار بنایا‘عوام نے اس عرصہ میں بڑی قربانی دی‘وقت آگیا ہے کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے آئی پی پیز معاہدے ختم کرنے کی منظوری دی ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
جن کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ختم کئے گئے ہیں ان میں روش پاور، صبا پاور، لال پیر، حب کو اور اٹلس پاور شامل ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کر رہے ہیں، بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب اور ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ 5 آئی پی پیز مالکان نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی، 5 آئی پی پیز نے رضاکارانہ طور پر ان معاہدوں کو ختم کرنے پر اتفاق کیا، ان 5 آئی پی پیز نے عوامی ریلیف کے شروعات میں کلیدی کردار ادا کیا، مجھ سمیت پوری کابینہ ان آئی پی پیز مالکان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر آئی پی پیز سے معاہدوں پر بتدریج نظرثانی کر کے بجلی ٹیرف کم کریں گے، سہ ماہی ترسیلات ریکارڈ رہی ہیں، سہ ماہی ترسیلات میں اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ عام آدمی نے مہنگائی سمیت بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا، صبر و تحمل سے مشکلات جھیلنے پر عوام کے شکر گزار ہیں، مشکلات ختم نہیں ہوئیں، نہ دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں، ماضی میں سنگدل حکمران نے کہا مہنگائی سے میرا سروکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور ہمیں یہ سفر تیزی کے ساتھ طے کرنا ہے، 7 ماہ میں جو مسائل اور چیلنجز درپیش تھے بطور ٹیم ان کا سامنا کیا، بجلی کے بلوں میں 200 یونٹ تک کے گھریلوں صارفین کو ریلیف دیا گیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نے 500 یونٹ تک کے بجلی صارفین کو 2 ماہ تک ریلیف فراہم کیا، حکومت عوام کی مشکلات سے باخبر ہے، نواز شریف نے بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشش کی اور بار بار تلقین کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پارٹی کے منشور میں عوامی ریلیف کیلئے دن رات محنت کرنے کے وعدے کو وفا کر دیا‘بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب اور مجموعی طور پر ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی‘قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے ہمیشہ کہا، بجلی کی قیمتوں میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دیا جائے‘اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں عوامی ریلیف کیلئے دن رات محنت کو اپنا شعار بنایا‘عوام نے اس عرصہ میں بڑی قربانی دی‘وقت آگیا ہے کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے زائد تھی، 6.9 فیصد پر آنے سے عوام کو ریلیف ملا‘اللہ کے بے پایاں فضل وکرم اور معاشی ٹیم کی شبانہ روز محنت سے 2025 کا 7 فیصد کا ہدف 2024 میں ہی حاصل کر لیا گیا۔5 آئی پی پیز مالکان نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی اور رضاکارانہ طور پر ان معاہدوں کو حکومت کے ساتھ ختم کرنے پر اتفاق کیا‘ان پانچ آئی پی پیز نے بارش کے پہلے قطرے کی مانند عوامی ریلیف کے شروعات میں کلیدی کردار ادا کیا‘مجھ سمیت پوری کابینہ ان آئی پی پیز مالکان کے شکر گزار ہیں‘بجلی شعبے کی اصلاحات کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس اور وفاقی کابینہ کے اراکین اس کوشش کیلئے لائقِ تحسین ہیں۔انہوں نیکہا کہ حالیہ گرمیوں میں وفاق اور وزیرِ اعلی پنجاب نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا‘عوام سے کئے گئے اپنے ہر وعدے پر قائم ہوں‘سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا‘گزشہ سہ ماہی میں 8.8 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں‘اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھیجنے والے ہمارے بیرونِ ملک مقیم عظیم پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی شعبے کی اصلاحات کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس کی سفارش پر 5 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کے معاہدے کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ان معاہدوں کو ختم کرنے سے بجلی صارفین کو 60 ارب روپے سالانہ کا فائدہ اور بجلی کے فی یونٹ نرخ میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی. مجموعی طور پر ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت اور ان آئی پی پیز کو واجب الادا رقم پر کسی قسم کا سود نہیں دیا جائے گا۔بجلی شعبے کی اصلاحات کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس اور ان آئی پییز کے مالکان کے مابین اتفاق اور ان معاہدوں کے اختتام کے عمل کی تفصیلات کابینہ کے سامنے پیش کر دی گئیں۔بجلی خرید کے معاہدوں کے اختتام کی فہرست میں روش پاور، صبا پاور، لال پیر، حب کو اور اٹلس پاور شامل ہیں۔ان آئی پی پیز میں سے روش پاور بلڈ اون آپریٹ اینڈ ٹرانسفر معاہدے کے تحت قائم کیا گیا تھا، معاہدے کی رو سے اس کی ملکیت حکومت کو منتقل کرنے کے بعد اس کی پرائیوٹائزیشن کمیشن کے ذریعے نجکاری کی جائے گی. باقی ماندہ 4 آئی پی پیز کی ملکیت ان کے مالکان کے پاس رہے گی جبکہ حکومتی معاہدے کو ختم کرنے کے بعد حکومت کی جانب سے کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ خلوص نیت سے کئے گئے کام کا ہمیں اب اجر مل رہا ہے ۔ مہنگائی سنگل ڈئیجٹ پر آگئی ۔ عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دیا ۔ پنجاب نے عوام پر دو ماہ کے لئے پچاس ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی ۔ انہوں نے کہا مہنگائی میں مز ید کمی لانے کے لئے تمام تر مملکنہ اقدا مات کررہے ہیں ۔ ما ضی میں ایک سنگدل حکمران نے کہا کہ ہمیں ٹماٹر پیاز کی قیمتوں یا مہنگائی سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ لیکن ہم نے مہنگائی میں کمی کا وعدہ وقت سے پہلے پورا کیا ۔ نوزشریف نے کہا تھا بجلی کی قیمتیں کم کریں ۔ اسی وجہ سے شدید گرمی کے دنوں میں دو سو یونٹوں والے صارفین کو ریلیف دیا ۔ انہوں نے کہا بجلی کے معاملات بہتر بنانے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے رہے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے پہلے مرحلے میں پانچ آئی پی پیز سے معائدے ختم کئے ہیں ۔ ان آئی پی پیز نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو مقدم رکھا ۔ اس اقدام سے بجلی صارفین کو سالانہ ساٹھ ارب اور ملکی خزانے کو چار سو گیارہ ارب روپے کی بچت ہو گی ۔ بلاول بھٹو اور زرداری نے مفید مشورے دئیے ۔ کوشش ہے ملک کے تمام مسائل مل کر حل کریں ۔ انہوں نے آرمی چیف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار نے بھی ملکی معیشت کی بہتری میں قابل قدر کردار دا کیا ا س پر ان کے مشکور ہیں ۔ اہداف کی تکمیل مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں چین اور سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ۔ وزیر خزانہ ایک بار پھر آئی ایم ایف سے ملاقات کریں گے۔ پروگرام کو ملکی معیشت کے استحکام کے لئے عنل میں لایا جائے گا ۔
Comments are closed.