اشک آباد ( آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ دونوں ملک خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے پرعزم ہیں۔ اشک آباد میں بین الاقوامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فورم کے انعقاد پر ترکمانستان حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، فورم میں شرکت دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی
، بہتر علاقائی روابط سے ثقافتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر علاقائی روابط سے ثقافتی و اقتصادی تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ علامہ محمد اقبال اور مخدوم گلی فراغی نے اپنی شاعری اور افکار میں تصوف اور قومیت پر مشترکہ خیالات کا اظہار کیا، مخدوم گلی فراغی نہ صرف ایک شاعر بلکہ ترکمان لوگوں کے جذبے، امنگوں، حب الوطنی کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم گلی فراغی کی شاعری آج بھی زندہ، ہمیں رہنمائی، تحریک اور اتحاد کا احساس دلاتی ہے، مخدوم گلی سیاسی و سماجی بدامنی کے دور میں پیدا ہوئے، ترکمان قبائل منتشر اور منقسم تھے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم گلی نے اپنی زندگی ترکمان عوام کو متحد دیکھنے کے خواب کے لیے وقف کی، مخدوم گلی فراغی کے کام کے فروغ، خطے کی قیادت کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر ترکمان صدر کو سراہتے ہیں۔
Comments are closed.