آرمی چیف کا جہلم ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ ، کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق کور کمانڈر 4 کور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے آرمی چیف کا استقبال کیا،آرمی چیف نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا

سپہ سالارکو مشق کے لیے طے شدہ تربیتی مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف نے مختلف آپریشنل مشقوں کو انجام دینے میں فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی طرف سے ظاہر کردہ ہم آہنگی کو سراہااورفوجیوں کی جنگی مہارت اور جارحانہ جذبے کی تعریف کی،آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور جنگی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

Comments are closed.