تحریک انصاف جتھوں اور انتشار کی سیاست سے ملکی مفادات پر حملہ کر رہی ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کی 15 اکتوبر کے دن احتجاج کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کی کال پر کئی سوالات اٹھتے ہیں

، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دن ڈی چوک پر احتجاج سے تحریک انصاف کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟ غیر ملکی اعلی سطحی وفود اور عالمی میڈیا کی موجودگی میں اسلام آباد میں تماشہ لگانا قابل مذمت ہے، تحریک انصاف جتھوں اور انتشار کی سیاست سے ملکی مفادات پر حملہ کر رہی ہے،ملک کی کوئی بھی ذمہ دار سیاسی جماعت عالمی کانفرنس کے دن احتجاج کی کال نہیں دیتی، تحریک انصاف عالمی دنیا کو نہایت ئی منفی پیغام دی رہی ہے،تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملک میں کوئی بھی غیر ملکی وفد نا آئے؟ریڈ لائین کوئی شخص اور اس کی ذاتی سیاست نہیں ملک اور ملکی مفادات ہونے چاہئے،تحریک انصاف اپنی سیاست پر نظرثانی کرے اور 15 اکتوبر کی احتجاج کی کال واپس لے۔

Comments are closed.