اسلام آباد (آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی محبت میں صیہونی لابی ایک دفعہ پھر سرگرم عمل ہوگئی، صیہونی لابی اور بانی پی ٹی ائی کی تعلقات ایک پھر آشکاراہوگئے، امریکی کانگریس میینز ٹام سوازی اور جیک برگمین نے امریکہ وزیر خارجہ کو خط لکھا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کے صحت پر اچانک فکر مندی کا اظہار کیا ہے، ٹام سوازی ایک کٹر اسرائیلی نواز رجحانات رکھتے ہیں،حال ہی میں حماس کے خاتمے کے اعلانات کرتے پھرتے ہیں ،اسرائیل کے اس جنونی حمایتی کو بانی پی ٹی آئی سے کون سی انسیت پیدا ہو گئی ہے ،
یہ اچانک ہمدردی اور وہ بھی ایک فیک نیوز پر سوالات اٹھاتے ہیں ، اتنا تفصیلی اور مفصل خط لکھنا کافی چیزوں سے پردہ چاک کردیتا ہے ،ٹام سوازی صیہونی لوبی کی رضامندی کے بغیر ایک لفظ بھی منہ سے نہیں نکالتا،،اسرائیل آئے روز بانی پی ٹی آئی کی حمایت اور ان کی سیاسی میدان میں واپسی کے لیے اپنا اثر رسوخ استعمال میں کوشاں ہے ،کیونکہ گولڈ سمتھ فیملی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرانے کے لیے بہترین آپشن ہیں ،گولڈ سمتھ خاندان اسرائیل کی مالی معاونت کرتا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی کے لیے لابینگ بھی کررے ہیں ،اسلامی ٹچ کے بانی پر صیہونی لابی کی انویسٹمنٹ سامنے ہیں، صیہونی لابی پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کو اپنا اثاثہ مانتی ہے۔
Comments are closed.