پی ٹی آئی نے ایک بار پھر پندرہ اکتوبر کو ا حتجاج کی کال دے کر اپنا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ، طلا ل چوہدری
اسلام آباد (آن لائن) ن لیگ کے سینیٹر طلا ل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر پندرہ اکتوبر کو ا حتجاج کی کال دے کر ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے کا ثبوت دیا ہے ، ایس سی او کانفرنس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا ۔ ا حتجاج کرنے والوں کی مذمت ہی نہیں مرمت بھی ہو گی ۔ کانفرنس بھی ہو گی اور آئینی ترامیم بھی ،ریاست کسی سے بلیک میل نہیں ہو گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا مریم نواز کا شکریہ ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے ایک بار پھر پندرہ اکتوبر کو احتجاج کی کال دی ہے ۔ یہ نہ کوئی سیاسی فیصلہ ہے نہ کوئی سیاسی جماعت ایسا فیصلہ کر سکتی ۔ یہ سرف ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، یہ ایس سی او کانفرنس ک و سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے دو ہزار چودہ سے ملک دشمن ایجنڈے کا آغا ز کیا سب سے پہلے سی چینی صدر کے دورے کے موقع پر احتجاج اور دھرنا دے کر سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کو شش کی ۔ اس کے بعد بھی یہ کوششیں جاری رئیں ۔
آئی ا یم ایف کو خط لکھ کر ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی سازش کی ، اس کے بعد سانحہ نو مئی ہوا اور یہ تسلسل جاری رہا ۔ آج سے دیڑھ ہفتہ پہلے جب پاکستان میں ملائیشین وفد موجود تھا انہوں نے اسلام آباد میں احتجاج کے نان پر چڑھائی کر ڈالی ۔ ریاست کو بلیک میل کرنے کا کوئی موقع یہ ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ۔ اب جب بھٹو صاحب کے دور کے بعد سب سے بڑی ایس سی او کانفرنس ہونے جا رہی ہے ۔ اس کانفرنس میں شریک ہونے والے زیادہ ممالک# اسرائیل مخالف ہیں ۔ تو انہوں نے اسرائیل سے لئے گئے پیسے حلال کرنے کے کے لئے احتجاج کی کال دیدی ہے۔ انکو پتہ ہے اس کانفرنس سے غریب کا چولھا چلے گا ۔ سٹاک ایکسچینج میں بہتری آئے گی ۔ ایسے وقت میں آپ احتجاج کر کے دنیا کو کیا چہرہ دکھانا چاہتے ہیں ۔ چینی باشندوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں اور احتجاج میں کیا فرق ہے۔ ا حتجاج کے نام پر شر پسندی اجزت ہر گز نہیں دی جائے گی ۔ ریاست کو کمزور کرنے کے لئے سازشیں کی جارہی ہیں لیکن انکا یہ یہ احتجاج کی کوشش بھی ناکام ہو گی اور ایس سی او کانفرنس بھی ہوگی ۔ اس دفعہ احتجاج کی مذمت ہی نہیں مرمت بھی کی جائے گی ۔ گذشتہ کئی دنوں سے مرمت ہو رہی ہے جس کے واضع اثرات سٹاک ایکسچینج میں بہتری کی صورت میں سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا مولانا کو بھی ایسے لوگوں کے خلاف سخت موقف اپنانا ہو گا جو ملک کو بلیک میل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا احتجاج کی اس کال پر انکا مکورہ سب کے سامنے چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ کوئی محب الوطن پاکستانی اس اہم موقع پر ان کے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گا ۔ آئینی ترمیم کے بغیر ملک میں استحککام نہیں آ سکتا ۔
Comments are closed.