کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت ‘عمر ایوب کے بیان کی شہید کے بیٹوں کی طرف سے تردید منظر عام پہ آگئی

اسلام آباد(آن لائن)پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت کے حوالے سے عمر ایوب کے بیان کی شہید کے بیٹوں کی طرف سے تردید منظر عام پہ آگئی ہے۔4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شدید زخمی ہونے کے باعث پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی شہادت ہوئی۔گزشتہ روز عمر ایوب نے ٹی وی پروگرام میں غلط بیان دیتے ہوئے کہاکہ شہید کانسٹیبل کی ڈیتھ بلڈ پریشر اورہارٹ اٹیک سے ہوئی۔ عمر ایوب نے اس ضمن میں شہید پولیس کانسٹیبل کے بیٹوں کے بیان کا حوالہ دیا تاہم شہید پولیس کانسٹیبل کے بیٹوں کے ویڈیو بیانات اور تردید منظر عام پہ آگئی ۔

شہید کے بیٹے نعمان عبد الحمید شاہ کے بیان کے مطابق میرے والد کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید زخموں کے نشانات پائے گئے‘میں وزیراعظم پاکستان، آئی جی اسلام آباد اور آرمی چیف سے گزارش کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔شہید کانسٹیبل کے دوسرے بیٹے حماد حمید شاہ کے مطابق میرے والد 4 اکتوبر 2024 کو پی ٹی آئی کے جلسے میں شہید کیے گئے۔سی ٹی سکین رپورٹ کے مطابق میرے والد کے سر پر چوٹ اور سینے پر زخموں کے نشانات تھے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے سیاسی انتشار،پر تشدد کاروائیاں اور جھوٹ اس جماعت کا وطیرہ ہے، سیاست کی آڑ میں پرتشدد کاروائیوں اور توڑ پھوڑ کی اجازت بالکل نہیں ہونی چاہیے۔قانونی ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ شہید کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کے قاتلوں کو سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔

Comments are closed.