خصوصی کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے جو دودن میں سفارشات پیش کرے گی،عرفان صدیقی

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ خصوصی کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے جو دودن میں سفارشات پیش کرے گی،پی ٹی آئی کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے ‘آئینی ترمیم سیاسی نوعیت کا نہیں بلکہ پارلیمان کی بالادستی کا معاملہ ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایک جماعت نے ڈرافٹ نہیں دیا‘خصوصی کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے ‘ذیلی کمیٹی اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے‘ذیلی کمیٹی میں کامران مرتضیٰ، دو اراکین پی ٹی آئی کے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ساری جماعتوں کے مسودوں میں کوئی اصولی اختلاف نہیں ہے ‘ذیلی کمیٹی دو دنوں میں سفارشات خصوصی کمیٹی کو دے گی ‘پی ٹی آئی کے اختلافات زیادہ ہیں، ان کے تحفظات بھی ہیں ‘پی ٹی آئی کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے ‘آئینی ترمیم سیاسی نوعیت کا نہیں ہے، پارلیمان کی بالادستی کا معاملہ ہے۔

Comments are closed.