عدلیہ عمران کی سہولت کار ہے، سانس لینے پر سوموٹو ہے، 15 اکتوبر کو احتجاج کا نوٹس لیا جائے، خواجہ آصف
سیالکوٹ (آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ بانی پی ٹی آئی کو ساری سہولتیں دے رکھی ہیں لیکن لیک بانی عدالت پی ٹی آئی ملک کی سالمیت کے ساتھ کردار پر خاموش ہے ،عدلیہ کو 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال پر نوٹس لینا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی ا اور پاکستان کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے ہم ایسی مشکل میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دشمن کے ایجنڈے پر گامزن ہے، احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کامنہ بولتاثبوت ہے، یہ دوبارہ 9مئی برپا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام طاقت کو وفاق پر استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی والوں نے کبھی دہشتگردی کی مذمت نہیں کی،ڈاکٹراسرار،حکیم سعید نے کہاتھابانی پی ٹی آئی اسلام دشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں ہزاروں دہشتگرد لا کر بسائے، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کی تباہی کا سامان مہیا کیا، پی ٹی آئی دشمن کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتشارپھیلانے سے باز نہیں آرہی، احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کامنہ بولتاثبوت ہے، یہ لوگ ریاست کوبلیک میل کرکے بانی پی ٹی آئی کی رہائی چا ہتے ہیں ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ان کی سوچ ہیکہ بانی پی ٹی آئی نہیں توکچھ بھی نہیں، جیل میں بیٹھاایک شخص ملک کیخلاف سازشیں کررہاہے، یہ دوبارہ 9مئی برپا کرنا چاہتے ہیں، یہ جماعت ملکی مفاد کو نہیں،ذاتی مفاد کو دیکھتی ہے، انہوں نے کہا 15اکتوبرکووفاق پریلغارکرنے والوں سے پوری طاقت سے نمٹاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج پر عدالت نے سوموٹو ایکش کیوں نہیں لیا ۔ انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی کل کی حتجاج پر عدالت نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی اور ریاست کے درمیان تنازعہ چل رہا ہے ایسی مشکل میں ہم اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
Comments are closed.