اسلام آباد(آن لائن)چین کے وزیر اعظم پیر کواسلام آباد پہنچیں گے اور 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ صدر زدراری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرینگے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات، سی پیک نئے منصوبوں اور منصوبوں کی سکیورٹی سمیت دیگر امور زیرغور آئیں گے۔ترجمان کے مطابق چینی وزیر اعظم اپنے دورہ پاکستان کے دوران سیاسی قیادت سمیت اعلیٰ عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چینی وزیر اعظم کے ساتھ وزارت خارجہ۔تجارت اور چائینہ ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایجنسی حکام بھی ہمراہ ہونگے۔ چینی وزیر اعظم خطے کی صورتحال سمیت دیگر عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کرینگے۔
Comments are closed.