پاکستان-سعودی عرب دو طرفہ دفاعی صنعتی فورم کا ساتواں اجلاس، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور

سعودی معززین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی( آن لائن )پاکستان-سعودی عرب دو طرفہ دفاعی صنعتی فورم کا ساتواں اجلاس 10 اکتوبر 24 کو ریاض، میں منعقد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ٹرائی سروسز وفد کی قیادت چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے کی۔سعودی وفد کی قیادت معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی نے کی۔فورم میں عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور دفاعی افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔فورم نے جدید ٹیکنالوجی میں تیز ترقی سمیت دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔جاری شعبوں میں تعاون پر پیش رفت کا جائزہ اور نئے شعبوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔سعودی معززین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔سعودی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستانی افواج کی گرانقدر خدمات کا بھی اعتراف کیا۔فورم میں عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور دفاعی افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

Comments are closed.