وو بنگاؤ نے پاک چین دوستی کو مستحکم کرنے میں بیش قیمت کردار ادا کیا،وزیراعظم

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سابق نائب چینی وزیراعظم وو بنگاؤ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا ہ سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نیشنل پیپلز کانگریس اور سابق نائب وزیراعظم وو بنگاؤ کے انتقال پر دلی افسوس ہے، وہ ایک بہترین رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وو بنگاؤ نے پاک چین دوستی کو مستحکم کرنے میں بیش قیمت کردار ادا کیا، وو بنگاؤ کا 2006 میں دورہ پاکستان ایک اہم موڑ تھا، مشکل کی اس گھڑی میں مرحوم کے خاندان اور چین کے عوام کے ساتھ ہیں۔

Comments are closed.