اسلام آباد (آن لائن) مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اور آئندہ پندرہ روز کیلئے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا کی پیپر ورکنگ مکمل۔قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ 15 اکتوبر کی رات کو ہوگا۔۔ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے لگیں۔عالمی منڈی میں عرب لائٹ خام تیل کی قیمت 79.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔۔پاکستان میں بھی 16 اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 26 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔اوگرا 14 اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرکے آئیندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا۔۔دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ ہفتے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.