اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام کا ایک دوسرے سے جذباتی لگاوٴ ہے،چین نے ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سی پیک دونوں ملکوں کی قربت اور مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چائنہ چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دہائیوں پر محیط ہے، پاکستان اور چین کے درمیان دوستی نسل در نسل آگے منتقل ہو رہی ہے، پاکستان اور چین کے عوام کا ایک دوسرے سے جذباتی لگاوٴ ہے
،چین نے ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں کی قربت اور مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سی پیک پاکستان اور چین کی ہی نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے لگائے گئے، 2013ئمیں 8 سے 19 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی، سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں سے توانائی کے مسائل ختم ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان کی معاشی بہتری میں چین کا اہم کردار ہے، پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری قابل تحسین ہے، دونوں ممالک سی پیک کے اگلے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مفید بات چیت ہوئی۔
Comments are closed.