ٓاسلام آباد(آن لائن)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے ایس سی او سمٹ کے انعقاد میں عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کا مربوط اور جامع پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کم سے مشکلات کا سامنا ہو۔سرچ اور انفارمیشن بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔تمام غیر ملکی سربراہان،وفود اور غیر ملکی مہمانوں کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایس سی او سمٹ 2024اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ایس سی او سمٹ 2024کے لئے اسلام آباد پولیس نے ایک جامع اور مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔وینیوز،ایئر پورٹس،نور خان ایئر بیس سمیت روٹس اور فنل ایریاز،ہوٹلز اور وفود کی رہائش گاہوں پر سکیورٹی ڈیوٹیز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ٹریفک کا مربوط اور جامع پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کم سے مشکلات کا سامنا ہو۔سرچ اور انفارمیشن بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔تمام غیر ملکی سربراہان،وفود اور غیر ملکی مہمانوں کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس کے ساتھ وزارت خارجہ،ضلعی انتظامیہ،پاکستان آرمی،رینجرز،ایف سی،دیگر صوبائی پولیس،انٹیلیجنس ایجنسیاں، ٹریفک پولیس اور سپیشل برانچ کے افسران و جوان بھرپور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے 93فیصد فورس بھرپور سکیورٹی انتظامات کے لئے تعینات کی ہے۔ایس سی او سمٹ 2024کی سکیورٹی کے لئے اسلام آباد پولیس کے 09ہزار سے زائد افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اسلام آباد پولیس ایس سی او سمٹ 2024کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔ اسلام آباد پولیس کو ایس سی او سمٹ 2024کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے عوام الناس کے تعاون کی ضرورت ہے۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ایک کامیاب سمٹ منعقد ہو گی۔
Comments are closed.