شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس‘ وزارت داخلہ کے ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد(آن لائن)شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی کے احکامات جاری کر دیئے،وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے‘شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاوٴن نہیں ہو سکتا‘اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاون سے روکنے کے احکامات جاری کئے ہیں، وزارت داخلہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکورٹی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کرے‘وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا۔

Comments are closed.