اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ تعلیم کی تکمیل کیلئے پاکستان آنے والے فلسطینی طلبہ کو خوش آمدید کہتا ہوں،فلسطینی طلبہ کی موجودگی ہمارے لوگوں کے درمیان یکجہتی ہے جذبے کو مزید استحکام دے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں تعلیم کی تکمیل کی غرض سے آنے والے فلسطینی طلبہ کو خوش آمدید کہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کی تکمیل کے لئے پاکستان آنے والے فلسطینی طلبہ کو خوش آمدید کہتا ہوں، فلسطینی طلبہ کی موجودگی ہمارے لوگوں کے درمیان یکجہتی ہے جذبے کو مزید استحکام دے گی، وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم، صحت، اور ایک روشن مستقبل کے حصول کے بنیادی حق کے لئے ہم فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑے ہیں۔
Comments are closed.