اداکارہ عائزہ خان کو جہاز میں مایا علی نے سرپرائز دے دیا

لاہور (آن لائن) معروف اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کو جہاز میں سفر کرتے ہوئے اداکارہ مایہ علی نے سرپرائز دیدیا ۔ عائزہ خان نے حال ہی میں ایک اسٹوری شیئر کر کے دورانِ پرواز ملنے والے ایک خوبصورت سرپرائز کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔عائزہ نے اپنی پوسٹ کردہ اسٹوری میں اداکارہ و ماڈل مایا علی کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ایک سیلفی شیئر کی،

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ دونوں ایک ساتھ ایک ہی پرواز میں کہاں کا سفر کررہی تھیں۔اسٹوری میں انہوں نے لکھا سرپرائز، جب آپ کو پتا نہ ہو کہ آپ کے برابر میں مایا علی بیٹھنے والی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ دورانِ پرواز ہم دونوں نے بہت طویل عرصے کے بعد نان اسٹاپ باتیں کیں۔اسی اسٹوری کو مایا نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور لکھا کہ عائزہ ابھی تو بہت ساری باتیں رہتی ہیں۔

Comments are closed.