چین کے وزیراعظم لی چیانگ چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (آن لائن) چین کے وزیراعظم لی چیانگ چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔ ائر پورٹ پر وز یراعظم شہباز شر یف نے وزیر داخلہ محسن نقوی ، نائب وزیراعظم ا سحق ڈار نے دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ اپنے چینی ہم منصب کا پر تپاک استقبال کیا ۔ نو ر خان ائر پورٹ پر معزز مہمان کو اس موقع پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

چینی وزیراعظم نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان امد کے بعد چینی وزیراعظم لی چیانگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کی 23ویں میٹنگ میں شرکت کرنے اور وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کادورہ کرنے پربہت خوشی ہے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ جیسے ہی میں جہاز سے اترا، مجھے گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا، پاکستانی عوام کی گہری برادرانہ دوستی اور مہمان نوازی نے متاثر کیا، پاکستان ایک اہم ترقی پذیر ملک، ابھرتی ہوئی منڈی اور بڑا مسلم ملک ہے جب کہ پاکستان چین کا ہر موسم کا اسٹریٹجک تعاون کرنے والا ساتھی اور آہنی دوست ہے۔ لی چیانگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو چینی عوام بہت پسند کرتے ہیں اور سراہتے ہیں ، 73سال میں دونوں ممالک نیمستقل اعتماد قائم رکھااورایک دوسریکی حمایت کی، چین پاکستان تعلقات دوطرفہ ریاستی تعلقات کی ایک عمدہ مثال بن گئے ہیں۔

Comments are closed.