اسلام آباد (آن لائن)ایس سی او اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کے سربراہان کی تفصیلات سامنے آ گئیں، چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور روس کے وزیراعظم میخائل مشوستن اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے،بیلاروس کی نمائندگی وزیراعظم رومان گولوف چینکوکریں گے جبکہ ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے کل اسلام آباد پہنچیں گے
، قازقستان کے وزیراعظم اولڑاس بیک تینوف اور تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول زادہ بھی اسلام آباد آئیں گے، کرغزستان کی نمائندگی کابینہ کے چیئرمین ڑاپاروف عقیل بیگ کریں گے ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف اپنے ملک کے کی نمائندگی کریں گے، بطور خصوصی مہمان کانفرنس میں شرکت کرنے والے ترکمانستان کی نمائندگی کابینہ کے ڈپٹی چئیرمین راشد میری دوف کریں گے، مبصر ملک کی حیثیت سے منگولیا کے وزیراعظم اویون اردین لویسنا مسرایی اسلام آباد پہنچیں گے
Comments are closed.