ایم کیو ایم وفد سے شیری رحمان کی ملاقات ،آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا

اسلام آباد (آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان اور ڈاکٹر عاصم حسین نے سندھ ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی،ایم کیو ایم وفد میں گورنر سندھ کامران سٹوری، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق موجود تھے،ملاقات کے دوران آئین ترمیم کے معاملے پر اتفاق رائے اور شفافیت سے آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا ،ملاقات میں اس طرح کے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا،بعد ازاں شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے آئینی مسودے پر اعتماد میں لے رہے ہیں،ہم نے آج ملاقات میں ایم کیو ایم رہنماؤں کو آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، ملاقات میں دونوں وفود نے اپنی ترجیحات پیش کیں، آج ایم کیو ایم کے ساتھ سحر حاصل ملاقات ہوئی،ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا پرانا تعلق ہے

،آج ملاقات میں تعمیری گفتگو ہوئی۔اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ تمام جماعتوں کا بنیادی نقطہ نظر ہے وہ ہے ملکی استحکام کا جس کے بغیر نہ حکومت پرفارم کر سکتی ہے نہ ڈلیور کر سکتی ہے، آئینی مسودہ جس کی بات ہو رہی ہے جو بھی اس وقت ہمارے سامنے صورتحال ہے، کل پی ایم ایل این کا ڈیلیگیشن ایا تھا پاکستان ہاوٴس کراچی پرسوں ہم ملے تھے پرائم منسٹر سے، آج پیپلز پارٹی کا ڈیلیگیشن یہاں ایا ہے تو میں سمجھتا ہوں یہ خوش آئند بات ہے ، یہ رابطے باقاعدہ ایس ہی قائم ہونے چاہیے ، سب اپنی اپنی بات ایک دوسرے کو بتا رہے ہیں اور میرے خیال میں یہی ڈائیلاگ ہے مکالمہ ہے کمیونیکیشن اگر نہیں ہوگا تو پھر صرف غلط فہمیاں ہوں گی، ڈیڈ لاک اب سورٹ اوٴٹ ہو رہا ہے ملاقاتوں کے بعد اگر پولیٹکس نہیں ہوگی تو ڈیڈ لاک ہوگا ، پولیٹکس ہو گی تو ہم پولیٹیشنز ہیں ہمیں پولیٹکس کرنی چاہیے

Comments are closed.