اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات ‘اسمبلی اور چینی پارلیمان کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں قومی اسمبلی اور چینی پارلیمان کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم سے علاقائی تعاون کو فروغ ملے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے علاقائی استحکام کو تقویت ملے گی۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے علاقائی ترقی کیلئے کام کریں گے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں مزید وسعت دینے پر اتفاق پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے منصوبے دونوں ممالک کے لیے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔اسپیکر علاقائی امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا اورکہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ تعلیمی اور سائنسی تعاون بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔توانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ایازصادق نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون سے پاکستانی عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔

چین پاکستان کا اسٹریٹجک شراکت دار، مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔پاکستان اور چین کے مابین پارلیمان کی سطح پر تعاون بڑھایا جائے گا۔ مستقبل میں پارلیمانی وفود کے تبادلے کو فروغ دیا جائے گا۔قومی اسمبلی اور چینی پارلیمان کے مابین روابط بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔

Comments are closed.