دولت آنے کے بعد مستحق رشتہ داروں کو نہیں بھلایا ، مہک ملک

لاہور(آن لائن)اسٹیج کی نامور اداکارہ مہک ملک نے کہا ہے کہ جب خدا کی ذات نے مجھے دولت سے نوازا تو میں نے اپنے مستحق رشتہ داروں کو نہیں بھلایا ،

اپنے 6سی7رشتہ داروں کو مہنگی جگہ لے کر گھر بنوا کر دے چکی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں نے اپنے غریب رشتہ داروں کو کچی آبادیوں میں گھر لے کر دئیے ہیں کیونکہ ہمارے دین میں حکم ہے جو چیز اپنے لئے پسند کرو وہی اپنے بھائی کے لئے بھی پسند کرو ۔میں اب تک اپنے 6سی7رشتہ داروں کو مہنگی جگہیں لے کر لینٹر والے گھر بنوا کر دے چکی ہوں اور گھر بنوانے پر اسی طرح توجہ دی ہے جیسے میں اپنا گھر بنو ا رہی ہوں ۔یہ میرا ان پر ہرگز کوئی احسان نہیں بلکہ میں سمجھتی ہوں خدا کی ذات نے مجھے توفیق دی اور یہ میرا فرض تھا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے پیار و محبت سے پیش آیا اور ان کی مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے یہی اصل میں انسانیت ہے

Comments are closed.