محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے،فواد چوہدری
اسلام آباد(آن لائن) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محمد بن سلمان ستمبر میں پاکستان آ سکتے ہیں۔اس پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بھی ردِعمل آیا ہے۔فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ محمد بن سلمان کا مسلح افواج پر اعتماد اور پاک فوج کے سربراہ کے ساتھ تعلقات میں ملک میں بڑی سرمایہ کاری کو راغب کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے اہم ہیں۔خیال رہے کہ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 10 ستمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دس ستمبر کو مختصردورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی ولی عہد کا دورہ چھ سے اٹھ گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے متوقع دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں ائل ریفائنری کے قیام سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختصر دورے کے بعد سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان بھارت روانہ ہو جائیں گے۔ بھارت میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا قیام دو روز بتایا گیا ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متوقع دورہ پاکستان کے حوالے سے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب سے انے والیمعزز مہمانوں کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے۔نگران وزیر خارجہ نے اس امر کا اظہار کیا کہ پاکستان کو دیگر ممالک کے علاوہ سعودی عرب سے بھی بڑی سرمایہ کاری آنیکی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے متوقع دورہ پاکستان کے حوالے سے اج اسلام اباد میں سعودی عرب کے ایک سیکیورٹی وفد نے وزارت داخلہ کا دورہ بھی کیا۔
Comments are closed.