اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی حتمی سماعت اکیس اکتوبرکوہوگی اس دوران سماعت مکمل کیے جانے کا امکان ہے مختصر فیصلہ بھی جاری کیا جاسکتاہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبرکوریٹائر ہو جائیں گے اس لیے اس کیس کوسماعت کے لیے اکیس اکتوبرکومقر رکیاجائگا سابقہ سماعت پر پی ٹی آئی وکیل حامدخان کی عدم دستیابی پرمزیدسماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی تھی اورخبردار کیاگیاتھا کہ کیس میں مزیدالتواء نہیں دیا ۔سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا
، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ ایڈووکیٹ حامد خان کی التوا کی درخواست آئی ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ التوا کی درخواست کا پیراگراف نمبر دو پڑھیں،حامد خان کی فیملی مصروفیت بارے پیرا گراف پڑھا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے پہلے اس نوعیت کی درخواست نہیں دیکھی،کیا پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن ہو گئے۔وکیل اکبر ایس بابر نے کہاکہ 3مارچ کو انٹراپارٹی الیکشن ہوئے جو چیلنج ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اس کیس میں تو بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیئے تھے،سپریم کورٹ نے کہاکہ کیس میں مزید التوا نہیں دیں گے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Comments are closed.