اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں۔درخواستیں حامدخان اور عابدزبیری نے واپس لی ہیں جمعرات کو سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،
حامد خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست واپس لینے کی استدعاکردی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہم درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں،چیف جسٹس نے حامد خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو صرف درخواست واپس لینے کیلئے وکیل کہا گیا؟عابد زبیری خود بھی درخواست واپس لے سکتے تھے،اعتراضات کے ساتھ دوسری درخواست بھی مقرر ہے ،وکیل حامد خان نے کہاکہ ہم دونوں درخواستیں واپس لیتے ہیں،بعد ازاں سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس نے عابد زبیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ایک اور درخواست بھی تھی، میں نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا۔ ہو سکتا ہے اب وہ درخواست بعد میں لگے۔ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا آپ کی بڑی مہربانی ہے۔سپریم کورٹ نے درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں۔
Comments are closed.