اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد جمہوریت کا اصل چہرہ بے نقاب ، بھارت دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت ہو نے کا دعویٰ کرتا ہے مگر حقیقت میں یہ ایک نام نہاد جمہوریت ہے جو خطے میں فسطائیت کو فروغ دے رہی ہے، 1951 سے لیکر 2024 تک بھارت نے مقبوضہ وادی میں جتنے بھی نام نہاد الیکشن کروائے وہ تمام دھاندلی، دھوکہ دہی اور بددیانتی پر مشتمل تھے۔2019 میں مودی سرکار نیآرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوئے کشمیریوں سے ا?ن کا حقِ خود ارادیت چھین لیا لیکن اس کے باوجود حالیہ جموں و کشمیر الیکشن میں بی جے پی کو منہ کی کھانا پڑی، بی جے پی ہو یا کوئی بھی بھارتی حکومت ہو کشمیر میں الیکشن کے دوران ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کر کے حقیقی جمہوری قوتوں کو ختم کرتی ہے ، حالیہ الیکشن سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت نے موجودہ 8 لاکھ فوجی تعیناتی کے باوجود پیراملٹری فورسز کی تقریبا 300 اضافی کمپنیاں تعینات کر دیں تاکہ الیکشن کو ہر طرح سے ہائی جیک کیا جائے، بھارت کشمیر میں ہمیشہ کٹھ پتلی حکومت بناتا ہے جس کو بھارت کی مرکزی حکومت کیتحت کام کرنا پڑتا ہے، ہر الیکشن سے قبل بھارتی سیاسی جماعتیں کشمیری رہنماوں سے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اتحاد کرتی ہیں ، کٹھ پ?تلی کشمیری رہنما الیکشن جیتنے کے بعد بھارت کی بولی بولنے لگتے ہیں اور عوام سے کیے گئے وعدوں سے سرگرداں نظر آتے ہیں
، حال ہی میں نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم بی جے پی کے ساتھ مل کر کام کریں گے ، مودی ایک ایمانداری آدمی ہیں ، آرٹیکل 370 کی بحالی ناممکن ہے اور نا ہی ایسا کچھ ہو سکتا ہے ، اس الیکشن میں حریت کانفرنس کے رہنما جیل یا نظر بندی میں بدستور قید تھے، میڈیا پر پابندیاں برقرار تھیں اور غیر ملکی صحافیوں کو علاقے کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا تھا، دوسری جانب نئی حلقہ بندیاں کی گئیں جن کا مقصد مسلم آبادی کو بے اختیار کرنا تھا، جموں کی نمائندگی کو 43 نشستوں تک بڑھا دیا گیا جبکہ کشمیر کو 47 نشستیں دی گئیں، حالانکہ وادی کی آبادی جموں سے کہیں زیادہ ہے، دوسرے علاقوں سے لائے گئے لوگوں کو الیکشن سے قبل عارضی ڈومیسائیل اور ووٹ ڈالنے کے حقوق بھی دئیے گئے، بی جے پی حکومت نے لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں نمایاں اضافہ کیا، لیفٹیننٹ گورنر کے اختیارات میں اضافہ ایک انتہائی غیر جمہوری اقدام ہے جس نے غیر یقینی اور عدم اعتماد کی فضا پیدا کی ہے ، اس الیکشن میں بی جے پی وادی میں 19 نشستوں میں سے ایک بھی جیتنے میں ناکام رہی لیکن جموں کے ہندو اکثریتی اضلاع سے 29 نشستیں حاصل کیں، اس سے خطے میں ہندو مسلم تقسیم مزید واضح ہو گئی ہے، ان حقائق کی روشنی میں یہ واضح ہو چکا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے الیکشن صرف ایک سیاسی ڈھونگ ہیں ، بین الاقوامی سیاسی مبصرین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر الیکشن بی جے پی کی طرف سے رچایا گئے سیاسی کھیل کے سوا کچھ نہیں تھا ، کشمیر الیکشن کے نام پر بھارت کشمیریوں کو ا?ن کے حقیقی رہنماوں سے محروم کر بھارتی سیاسی مہروں کے سپرد کر دیتا ہے، کشمیر الیکشن کی آڑ میں بھارت کشمیر میں کٹھ پتلی حکومت بنا کر اپنے سیاسی اور عسکری عزائم پایا تکمیل تک پہنچاتا ہے ، کشمیر الیکشن میں بی جے پی کی واضح ناکامی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ کشمیری کسی بھی طرح بھارت کے رحم و کرم پر نہیں رہنا چاہتے۔
Comments are closed.