ایران امریکہ براہ راست مذاکرات کے معاملے پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا خود مذاکرات میں شرکت کا امکان

0

اسلام آباد(آن لائن)ایران امریکہ براہ راست مذاکرات کے معاملے پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا خود مذاکرات میں شرکت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایران اس حوالے سے حتمی فیصلہ امریکی وفد کو دیکھ کر کرے گا۔اگر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان آئے تو ایرانی صدر خود آئیں گے۔ذرائع کے مطابق سٹیو وٹکوف یا جیرڈ کشنر کے آنے کی صورت میں سپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شرکت کرینگے ۔ایران اپنے وفد کے حوالے سے آج جمعرات کو باضابط طور پر آگاہ کرے گا ۔ذرائع کے مطابق بدھ کو ایرانی صدر نے وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں ان مذاکرات میں شرکت کی خواہش کابھی اظہار کیا تھا۔مذاکرات کاروں کی آمد پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.