آئینی ترمیم کے مسودے پر تقریبا اتفاق رائے ہو چکا ، بلاول بھٹو

اسلام آباد (آن لائن) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر تقریبا اتفاق رائے ہو چکا ۔ عوام کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ اسلام آباد میں یہ آخری ہفتہ ہو گا ۔ پیپلز پار ٹی کے پارلیمانی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا آئین سازی سے متعلقہ اتفاق رائے ہوچکا ۔ میثاق جمہوریت میں نا مکمل وعدوں کو پورا کرنے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کل وزیر اعظم کے سامنے شکایات رکھی تھیں امید ہے وہ ان پر توجہ دیں گے ۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور جے یو آئی کا ترمیم پر اتفقا رائے ہو چکا تھا ۔ اتفاق رائے کے بعد جو شکا یات سامنے آئی ہیں ان کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم جلد ہی آئین سازی کو منظور کرانئے کی پوزیشن میں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی طاقت سے آئینی ترمیم کو منظور کر کے دکھائیں گے ۔

Comments are closed.