ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کا بلوچستان کے 18 طلباء کے لیے دو سالہ تربیتی پروگرام

اسلام آباد (آن لائن)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کا بلوچستان کے 18 طلباء کے لیے دو سالہ تربیتی پروگرام، منتخب ہونے والے طلبا کو ارجنٹینا اور زیمبیا میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کی بنیادی کمپنی بیرک گولڈکے ذریعے چلائی جانے والی کانوں میں تربیت دی جائے گی ، منتخب ہونے والے 18 گریجویٹس کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے ، جہاں ریکوڈک مائننگ کمپنی کان کنی کے آپریشن پر کام کر رہی ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے 2024 ء میں” بین الاقوامی گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام "کے دوسرے مرحلے کے لیے ریکوڈک مائننگ کمپنی نے دو سالہ آن جاب ٹریننگ پروگرام کے لیے بلوچستان سے 18 گریجویٹس کا انتخاب کیا ہے ، ایک مربوط میرٹ پر مبنی انتخابی عمل کے ذریعے تین ہزار سے زا ئد امیدواروں میں سے چنے گئے اٹھارہ بہترین گریجویٹس میں چار خواتین بھی شامل ہیں جو کمپنی کے پروگرام میں خواتین کی شمولیت کے عزم کو ظاہر کرتی ہے

، "بین الاقوامی گریجویٹ ڈویلپمنٹ پروگرام” کے تحت منتخب ہونے والے طلبا کو ارجنٹینا اور زیمبیا میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کی بنیادی کمپنی بیرک گولڈکے ذریعے چلائی جانے والی کانوں میں تربیت دی جائے گی ، اس پروگرام کا مقصد بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان گریجویٹس کو شامل کرکے انہیں کان کنی کی صنعت میں کامیاب کیریئر کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرتے ہوئے شریک عمل کرنا ہے ، کراچی میں منعقد کی گئی افتتاحی تقریب میں منتخب طلبا کو نصیحت کرتے ہو ئے بیرک گولڈکے سی ای او مارک برسٹو نے کہا کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، دل لگاکر سیکھیں تاکہ آپ نہ صرف ریکوڈک پروجیکٹ بلکہ اپنے صوبے اور ملک کے روشن مستقبل کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈال سکیں ، بین الاقوامی پروگرام کی ٹریننگ کے اختتام کے بعد گریجویٹ ریکوڈک پراجیکٹ کا حصہ بنیں گے جو انسانی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ،

اس سے قبل اس پروگرام کے تحت 9طلبا آن جاب ٹریننگ کے سلسلے میں ارجنٹینا بھیجے گئے تھے جس کا بنیادی مقصد بھی مستقبل کے ماہرین اور انجینئرز کو تیار کر کے ریکوڈک مائننگ کمپنی کا حصہ بنانا تھا ، پروگرام میں بلوچ طلبا کی شرکت نہ صرف علاقائی مہارتوں کے فرق کو دور کرنے میں مدد دے گی بلکہ مقامی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگی، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا حکومتی اقدام قابل تحسین ہے۔

Comments are closed.