اسلام آبا د(آن لائن)پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں مختلف تربیتی کورسز مکمل کرنے والے کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آوٴٹ پریڈ،آج پی ایم اے سے150پی ایم ایلانگ کورس 69انٹیرگریٹڈاورچوبیسویں لیڈی کیڈٹ کیشرکاپاس اوٴٹ ہوئے، پاسنگ آؤٹ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس ا?ف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزا تھے۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کا شمار دنیا میں صف اول کی عسکری درسگاہوں میں ہوتا ہے جہاں آج 150 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ کا تاریخی دن تھا۔ لانگ کورس کے ساتھ 69انٹیرگریٹڈ ، 36 ویں ٹیکنیکل گریجوایٹ اورچوبیسویں لیڈی کیڈٹ کیشرکاپاس ا?وٴٹ ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عراق, مالدیپ، سری لنکا ،نیپال، فلسطین اور سوڈان جیسے دوست ممالک کے کیڈٹس بھی پاس اوٴٹ ہونے والوں میں شامل۔ چیئرمین جوائنٹ چیف اف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزانیکیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے اور پریڈکامعائنہ بھی کیا۔ پی ایم اے کا سب سے بڑا اعزاز اور ہر کیڈٹ کا خواب سمجھی جانے والی اعزازی شمشیر 150 ویں لانگ کورس کے بٹالین سینئرانڈرا?فیسرعبداللہ افضل نے حاصل کی،بٹالین سینئرانڈرافیسربابراللہ امان صدارتی گولڈمیڈل کیحقدارپائے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس اف اسٹاف کمیٹی اوورسیزگولڈ میڈل نیپال کیکیڈٹ نیحاصل کیا۔ارمی چیف کی اعزازی چھڑی جونیئر انڈرافیسرمحمدعمرشیرازنیحاصل کی،کمانڈانٹ کین 69 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے جونیئر آفیسر محمد سلیمان نے حاصل کی ،،23 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاکیزہ یعقوب بھی کمانڈانٹ کین کی مستحق قرار پائیں۔ریڈ میں پاس آوٴٹ ہونے والے کیڈٹس پر جوش انداز میں ڈرل مہارت کا مظاہرہ کیا۔پاسنگ آوٴٹ پریڈ کو دیکھنے کیلئے ملکی و غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاس آوٴٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔
Comments are closed.