اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشین اورژوب میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل اور 5 دہشت گردوں کی گرفتاری پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی،محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشنز کرکے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے قوم پر عزم ہے،قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے، دہشت گرد اور سہولت کار قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔
Comments are closed.