سپریم کورٹ میں انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کیس میں لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخوست دائر
اس بنچ کی تشکیل قانونی نہیں،الیکشن کمیشن متاثرہ فریق بن کر پارٹی کیخلاف عدالت نہیں جا سکتا تھا، چیف جسٹس
اسلام آباد ( آن لائن)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کا آخری ہفتہ اکیس اکتوبرکی سماعت سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظر ثانی کیس میں پی ٹی آئی نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ موجود ہے، پہلے کیس سنتے ہوئے بنچ نے یہ اعتراض غلط خارج کیا، آئینی اعتراض پر سماعت کیلئے اس بنچ کی تشکیل قانونی نہیں تھی،الیکشن کمیشن متاثرہ فریق بن کر پارٹی کیخلاف عدالت نہیں جا سکتا تھا، پانچ یا آٹھ ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دیا جائے، درخواست میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کا بھی زکرکیاگیاہے۔الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ پر فیصلے آبزرویشنز موجود ہیں
، لارجر بنچ بنا کر نظرثانی درخواست منظور کی جائے، لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی کے تحت لارجر بنچ بنایا جائے، جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ نے پی ٹی ا?ئی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی حتمی سماعت اکیس اکتوبرکوہونے اور اس پر فیصلہ دیے جانے کاقوی امکان ہے کیونکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبرکوریٹائر ہو جائیں گے اس لیے اس کیس کوسماعت کے لیے اکیس اکتوبرکومقر رکیاجائگا سابقہ سماعت پر پی ٹی آئی وکیل حامدخان کی عدم دستیابی پرمزیدسماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی تھی اورخبردار کیاگیاتھا کہ کیس میں مزیدالتواء نہیں دیا جائے گا۔سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی،
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،پی ٹی ائی کی طرف سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ ایڈووکیٹ حامد خان کی التوا کی درخواست آئی ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ التوا کی درخواست کا پیراگراف نمبر دو پڑھیں،حامد خان کی فیملی مصروفیت بارے پیرا گراف پڑھا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے پہلے اس نوعیت کی درخواست نہیں دیکھی،کیا پی ٹی ا?ئی کے انٹراپارٹی الیکشن ہو گئے۔وکیل اکبر ایس بابر نے کہاکہ 3مارچ کو انٹراپارٹی الیکشن ہوئے جو چیلنج ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اس کیس میں تو بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیئے تھے،سپریم کورٹ نے کہاکہ کیس میں مزید التوا نہیں دیں گے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔
Comments are closed.