آئینی ترمیم سے قبل پی ٹی آئی کے کیمپ میں ہلچل،پی ٹی آئی کے 11 ارکان کا پارٹی سے رابطہ منقطع ہونے کا دعوی

اسلام آباد (آن لائن)آئینی ترمیم سے قبل پی ٹی آئی کے کیمپ میں ہلچل،پی ٹی آئی کے 11 ارکان کا پارٹی سے رابطہ منقطع ہوگئے،جن ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ان میں 2 سینیٹرز 9 ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں،پی ٹی آئی قیادت کو کوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہ مل سکی،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے بھی 7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی دو سینیٹرز سے رابط منقطع ہونے کا بتا دیا،پارٹی ذرائع کے مطابق زین قریشی، ظہور قریشی، برگیڈئیر ر اسلم گھمن ،،عثمان علی، ریاض فتیانہ مقداد حسین چوہدری الیاس سے رابطہ نہیں ہو رہا ،اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان بھی ربطے سے باہر ہیں،دو سینیٹرز سے بھی رابطہ نہیں ہو رہاہے۔

Comments are closed.