اسلام آباد (آن لائن)آکسفورڈ الیکشن سے باہر ہونے پر عمران خان کی ساکھ کو شدید دھچکا ،آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے عمران خان کے باہر ہونے کی وجوہات پر برطانوی و عالمی میڈیا میں کوریج،عالمی میڈیا میں مضمونوں کے انبار لگ گئے،سرکاری تحائف کو بیچنا اور ریاستی راز افشا کرنا عمران خان کی نا اہلی کا باعث بنا، عالمی میڈیا میں گرما گرم بحث شرو ع ہوگئی ،میٹرکس چیمبرز (ہیو ساوٴتھی کنگز کونسل) کی قانونی رائے عمران خان کو لے بیٹھی۔برطانوی قانون دانوں کی ٹاپ کلاس کیٹیگری "کنگز کونسل” کی قانونی رائے عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا امیدوار بننے میں اصل رکاوٹ بنی،عالمی اخبار ات نے دعوی کیا ہے کہ کنگز کونسل ہیو ساوٴتھی کی باضابطہ قانونی رائے نے عمران خان کی اہلیت کو مشکوک بنا دیا،
آکسفورڈ یونیورسٹی کے انتخابی قوانین کا تفصیلی حوالہ دے کر ہیو ساوٴتھی نے قرار دیا کہ عمران خان کرپشن کیسز میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے چانسلر کے منصب کیلئے نااہل ہیں، برطانوی میڈیا کے مطابق سرکردہ کنگز کونسل ہیو ساوٴتھی کی قانونی رائے کو نظر انداز کرنا آکسفورڈ یونیورسٹی کیلئے ممکن نہ تھا،گلوب بینر نے اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ جو شخص یونیورسٹی کی سربراہی کیلئے نااہل ہے وہ 24 کروڑ عوام کے ملک کی حکومت کی سربراہی کیلئے اہل کیسے؟عمران خان کی نااہلی: دی گارجین، ٹیلیگراف، ڈیلی میل، بی بی سی، اور دی انڈیپینڈنٹ سمیت 2 درجن سے زائد عالمی اخبارات و جرائد میں شہ سرخیاں شائع ہوگئیں،گلوب بینر نے مزید کہا کہ عمران خان ریاستی راز افشاء کرنے کے الزام میں سزا یافتہ ہیں: چانسلر جیسے عہدے کے اہل نہیں، عالمی میڈیا نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے سے نااہلی نے بانی پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل داغدار کر دیا،
وزیر قانو ن اعظم نذیر تارڑ نے گلوب بینر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کریمنل کیس میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب سے ڈس کوالیفائی ہوئے ، آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کیلئے نااہل قرار دیا گیا شخص پورے ملک کی حکومت کیلئے کیسے اہل ہو سکتا ہے، چانسلر نااہلی عمران خان کی ملکی اور پارٹی سربراہی کیلئے بھی خطرہ بن گئی ہے، چانسلر الیکشن میں اوسط درجے کے امیدوار لسٹ میں شامل لیکن عمران خان غائب!فہرست میں شامل کئی ناموں کا عمران خان کی نااہلی سے دلچسپ موازنہ بھی سامنے آ گیا،لاہور کی غیر معروف خاتون وکیل، منہاج یونیورسٹی کا پروفیسر اور ایمازون کا ویئر ہاوٴس ورکر بھی اہل لیکن بانی پی ٹی آئی نااہل ہے،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی گلوب بینر سے گفتگو بھی ٹاپ اسٹوری بن گئی،برطانوی ماہر قانون ہاگ سوتھی نے کہا کہ کریمنل کیس میں سزا یافتہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنے کا اہل نہیں،برطانوی میڈیا نے کہا کہ عمران خان ایک متنازع سیاستدان ہونے کی وجہ سے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے الیکشن سے باہر ہوا، عمران خان کو چانسلر کا الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دینے کی خبر سب سے پہلے آکسفورڈ میل نے بریک کی۔
Comments are closed.