بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے محسن نقوی ترکیہ پہنچ گئے

استنبول(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اہم دورے پر ترکیہ پہنچ گئے،استنبول ائیر پورٹ پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جیند اور ترکیہ کی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل مہمت علدی اور اعلی حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی استنبول میں اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے دعوت دی گئی ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ترکیہ کابینہ کے وزراء اور مرکزی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ کے دورے کے دوران باہمی تعاون کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوگا۔بارڈر مینجمنٹ۔ سکیورٹی۔ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر ترکیہ کے وزراء اور لیڈر شپ سے بات چیت ہو گی۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں۔ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے،دورے کا مقصد پاک ترکیہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

Comments are closed.