26 ویں آئینی ترامیم معاشی و سیاسی استحکام کے لئے اہم سنگ میل ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوتہائی اکثریت سے چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پوری قوم کو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ترمیم دو ہزار چھ میں طے پانے والے میثاق جمہوریت کے ایک اور وژن کی تکمیل ہے ۔ آئینی ترمیم معاشی و سیاسی استحکام کے لئے اہم سنگ میل ہے ۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے اظہار خیال میں کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم پاکستان کے معاشی استحکام ترقی و خوشحالی کے لئے سنگ میل ہے ۔ اس ترمیم سے عدالتوں میں سالہ سال سے لٹکے ہوے مقدمات جلد حل ہوں گے ۔ آئینی بینچز کے قیام سے عام آدمی کو تیز ترین انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم دوہ ہزار چھ میں طے میں پانے والے میثاق جمہوریت کے ایک اور وژن کی تکمیل ہے ۔ انہوں نے کہا جوڈیشل بینچوں کے قیام سے عام آدمی کو سہوت ملے گی ۔ انہوں نے کہا آئینی ترمیم پر حکومت میں شامل جما عتوں اور اپوزیشن کے ساتھ طویل مشاورت ہوئی ، انتھک محنت کے بعد ہر شق پر بحث کی گئی ۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان اور بلاول کا مشکور ہوں انہوں نے اس ترمیم پر بہت محنت کی ۔ سینٹ میں یہ بل پینسٹھ اور قومی اسمبلی میں دو سو پچیس ووٹوں سے پاس ہوا۔ وزیراعظم نے ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر اظہار مسرت کرتے ہوے کہا کہ اس کے لئے آپ سب کا بیحد مشکور ہوں ۔ کانفرنس کے انعقاد میں وزارت خارجہ ، وزارت اطلاعات اور دیگر وزرتوں کا کردار مثالی رہا ۔ کانفرنس کے دوران سیکیورٹی ایک بہت بڑا چیلنج تھا ۔ تاہم پاک فوج اور دیگر اداروں نے سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی بھر پور اقدامات اٹھائے ۔

انہوں نے چئیرمین سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہاتے ہوے کہا کانفرنس کے دوران اسلام آباد کو ا نتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ۔ چینی ، روسی اور دیگر وزرائے اعظم نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی بہت تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے وزیراعظم نے گیارہ سال بعد پاکستان کا دورہ کیا ۔ انکا دورہ انتہا ئی کامیاب رہا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے ۔ مہنگائی کم ہو کر سنگل ڈیجٹ پر آگئی ہے ۔ مستقبل میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آنے کا امکان ہے ۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا اسرائیل کا فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے ۔ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔ اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھی ردی کی ٹو کری میں ڈال دیا ۔ دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں نے اس سے پہلے ایسے دلخراش مناظر نہیں دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں دن رات کھیلی جانے والی خون کی ہولی کا خاتمہ ہو، غزہ اور لبنان کے بھائیوں کیلئے جو تعاون ہوسکا پاکستان نے کیا، فلسطین اور غزہ کے بھائیوں کیلئے مزید امدادی سامان پہنچایا جائے گا، سامان پہنچانے کیلئے راستے میں بہت سی رکاوٹیں حائل ہیں۔

Comments are closed.