26ویں آئینی ترمیم وقت کی ضرورت ہے۔اپوزیشن نے ترمیم کی ایک ایک شق پر سودے بازی کی کوشش کی،وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد(آن لائن )و فاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم وقت کی ضرورت ہے۔اپوزیشن نے ترمیم کی ایک ایک شق پر سودے بازی کی کوشش کی۔حکومت نے آئینی ترمیم میں اتفاق رائے کیلئے بھرپورکوششیں کیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا ۔اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا ۔عطا تارڑ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم وقت کی ضرورت ہے، عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ا?ئینی ترمیم عجلت میں نہیں کی گئی، 26 ویں ائینی ترمیم میں دو سے ڈھائی ماہ لگے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) ارکان نے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترمیم سے متعلق 90 فیصد تحفظات کو دور کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ائینی ترمیم اتفاق رائے سے کی گئی ہے جس کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کی رائے کو شامل کیا گیا، ترمیم میں دو شقیں پی ٹی ائی کے کہنے پر نکالی گئی۔عطاتارڑ نے کہا کہ اگر کوئی ضمیر کی اواز پر ایا ہے تو اسمبلی میں بیٹھے تمام لوگوں نے ان کو دیکھا ہے، انہوں نے اپنی مرضی سے ووٹ دیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پی ٹی ائی اندرونی اختلافات کا شکار ہے، ایک گروپ اسمبلی کے اندر اور ایک باہر بیٹھا ہے، اسمبلی میں بیٹھے لوگ بات چیت میں اپنی مرضی سے شامل ہوئے اور انہوں نے ایک ایک شق پر سودے بازی بھی کی، پی ٹی ائی نے مسودے کو متفقہ قرار دیتے ہوئے اس میں اپنی تجاویز بھی شامل کی تھی۔بعد ازاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کی منظوری والے دن کچھ نامعلوم افراد قومی اسمبلی کی سیکورٹی کی وردیاں پہن کر ادھر موجود تھے سی سی ٹی وی فوٹیج نکال کر دیکھا جائے کہ وہ کون لوگ تھے ۔
عمر ایوب نے کہا کہ میں نے تین چار سوالات سیکرٹریٹ میں جمع کرائے تھے ان کو شامل نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ سارجنٹ ایٹ آرمز کی ڈیوٹی لگائیں، سی سی ٹی وی کیمرے چیک کریں کہ 26 آئینی ترمیم منظور ہونے سے پہلے انٹیلیجنس ایجنسیز کے لوگ اسمبلی کے یونیفارم میں آئے ہوئے تھیہمارے لوگوں سے گن پوائنٹ پر اور ظلم و ستم سے ووٹ لیا گیا ہے انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ آپ ایوان کے کسٹوڈین ہیں، یہ غلط روایات ہیں نیشنل اسمبلی کی وردی میں لوگ کون تھے؟
اس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ممبرز کو میں نہیں روک سکتا کہ وہ کہاں بیٹھیں دوسری بات جو آپ نے کی میں فوٹیج لوں گا اور بتاوٴں گا وہ کون لوگ تھے اس کے بعد اپوزیشن لیڈر نے مختلف تصاویر دیکھائیں کہ یہ لوگ تھے جو آئینی ترمیم کی منظوری والے دن قومی اسمبلی کی سیکورٹی کی وردیاں پہن کر ایدھر موجود تھے
Comments are closed.