ہماری سیاسی کمیٹی ہے وہی سارے فیصلے کرتی ہے، ہم نے اصولی موقف اپنایا کہ جو کمیٹی بنی ہے وہ اس ترمیم کے پیش نظر بنی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری سیاسی کمیٹی ہے وہی سارے فیصلے کرتی ہے، ہم نے اصولی موقف اپنایا کہ جو کمیٹی بنی ہے وہ اس ترمیم کے پیش نظر بنی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں، پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایک مختصر وقت دیا گیا تھا اس لئیے نام پارلیمانی کمیٹی کے لئیے بھیجے ، سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے قبل نام بھیجے اگر کمیٹی شرکت کا فیصلہ کرتی تو ہمارے پاس آپشن نا ہوتا،ہم ایوان میں احتجاج کریں گے، صحافی کے سوال کہ آپکو منانے کے لئیے 4 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے، کیا ان سے ملیں گے،اس پر بیرسٹر گوہر نے کہاکہ جی ہم ملیں گے جو بھی ہمارے پاس آئے گا۔

Comments are closed.