26ویں آئینی ترمیم میں فلور کراسنگ
سینیٹر زرقہ تیمور، سینیٹر فیصل سلیم، زین قریشی، ریاض فتیانہ، مکداد علی کو شوز کاز نوٹس جاری
اسلام آباد(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم میں فلور کراسنگ کے معاملے پر اپنے مشکوک ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے، ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق شوکاز نوٹس ان ارکان کو جاری کئے جو مبینہ طور پر غائب ہو گئے تھے، پارٹی نے آخری موقع دینے کے لئے ارکان کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا، تمام ارکان کو تحریری طور پر اور انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنی صفائی دینے کا موقع دیا جائے گا،شوکاز نوٹس سینیٹر زرقہ تیمور، سینیٹر فیصل سلیم، زین قریشی، ریاض فتیانہ، مکداد علی اور دیگر کو جاری کئے گئے، شوکاز چیئرمین پی ٹی آئی کی اجازت سے جاری کئے گئے۔
Comments are closed.