اسپیکر قومی اسمبلی سے چیف جسٹس کی تعیناتی کے حوالے سے بنائی گئی سپیشل پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کی ملاقات

سنی اتحاد کونسل کے ممبران کا کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ ،سنی اتحاد نے فیصلے سے اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والی میٹنگ میں آگاہ کیا کر دیا

اسلام آباد (آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سے چیف جسٹس کی تعیناتی کے حوالے سے بنائی گئی سپیشل پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کی ملاقات

سنی اتحاد کونسل کے ممبران کا کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا حتمی فیصلہ ،سنی اتحاد نے فیصلے سے اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والی میٹنگ میں آگاہ کیا کر دیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے اعلامیہ کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے آج کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی جس کے باعث کمیٹی نے احسن اقبال، رعنا انصر ، راجہ پرویز اشرف اور کامران مرتضی پر مشتمل ایک سب کمیٹی بنائی جن کے زمہ سنی اتحاد کونسل کے ممبران سے ملاقات کر کے انہیں اجلاس میں شرکت کے لئے قائل کرنے کا کہا گیا۔ سب کمیٹی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے میٹنگ کی درخواست کی۔ سپیکر سردار ایاز صادق کے چیمبر میں اب سے کچھ دیر پہلے سب کمیٹی کے ممبران اور سنی اتحاد کونسل کے ممبران کے درمیان ملاقات ہوئی۔

اسپیکر اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں سب کمیٹی کے ممبران اور بیرسٹر گوہر علی خان نے شرکت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور کمیٹی کی ممبران کی طرف سے سنی اتحاد کونسل کو کمیٹی میں شرکت کی دعوت دی گئی مگر بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ انکی پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔

Comments are closed.