پہلا مقدمہ آئینی بنچ کو بھجوا دیاگیا
ملازمین کیس میں آئینی سوال ہے ،یہ آئینی بنچ ہی سنے گا،جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس عائشہ ملک
اسلام آباد(آن لائن)پہلا کیس آئینی بنچ کو بھجوا دیا گیا ،سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک نے 26ویں آئینی ترمیم کوتسلیم کرتے ہوئے سات ملازمین کے مقدمے کوآئینی بنچ کوبھجوادیا۔سپریم کورٹ میں برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستوں پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کیس میں آئینی سوال ہے،26ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آئینی کیسز آئینی بنچ سنیں گے۔انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روزدیے ہیں۔ برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،
وکیل درخواستگزار وسیم سجاد نے کہا کہ پرسکون زندگی ہرشہری کا آئینی حق ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کیس میں آئینی سوال ہے ،26ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آئینی کیسز آئینی بنچ سنیں گے،جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ یہ کیس اہم آئینی بنچ ہی سنے گا،برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بینچزکو بھیج دی گئیں۔یاد رہے کہ وزارت پٹرولیم کے 7ملازمین نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Comments are closed.