خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا

اسلام آباد (آن لائن)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان نامزد کردیا۔نئے چیف جسٹس کا فیصلہ دو تہائی اکثریت سے ہوا ۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحیٰ آفریدی کو نامزد کردیا ہے چیف جسٹس کیلئے جسٹس یحی آفریدی کا نام منظور ی کیلئے وزیراعظم بھیج دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے اراکین نے شرکت کی، سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی ائی اراکین کی عدم شرکت پر اجلاس رات تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

Comments are closed.