وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دیدی

اسلام آبا د(آن لائن)وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دیدی،سوشل میڈیا پرپروپیگنڈہ،ہراسانی اورافواہیں پھیلانے کرنے والوں کے گردگھیرا تنگ کر دیا گیا ،سائبر کرائم کے خلاف سخت کاروائی اور ڈیجیٹل رائٹس کا تحفظ کا آغاز ہوگیا،ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پروپیگنڈہ پر بھی سخت کاروائی ہوگی،سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5تا15سال تک سزااور بھاری جرمانہ عائد ہوسکے گا،11ماہ بعد بالاخرنیشنل این سی سی آئی اے پورے اختیارات کے ساتھ فعال ہوگئی،این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کے خلاف کاروائی کیلئے عالمی اداروں سے رابطے کی مجازہے،نگراں حکومت نے دسمبر 2023 میں این سی سی آئی اے قائم کرنے کی منظوری دی تھی،ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ ختم، متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں خدمات سرانجام دیں گے۔

Comments are closed.