سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکاری جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام ا?باد ہائیکورٹ سے ضمانت کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکاری جاری کردی۔. گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی لیکن سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور سپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی رخصت کے باعث بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہ ہوسکی۔

پی ٹی آئی وکلا مچلکے جمع کرانے کے لیے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے جس دوران عدالتی وقت ختم ہوگیا، بشریٰ بی بی کے وکلا ایڈمنسٹریٹو جج جواد عباس کی عدالت پہنچے تو وہ بھی جاچکے تھے۔تاہم اب اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے گئے جس کے بعد بشری بی بی کی رہائی کے روبکار جاری کردی گئی۔توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے۔بشریٰ بی بی کا ضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے جمع کرایا اور ان کی رہائی کی روبکار کچھ دیر میں اڈیالہ جیل میں جمع کرائی جائے گی جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی رہائی ممکن ہے۔

Comments are closed.