اسلام آباد (آن لائن) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایس سی اواجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی ہم منصب کے درمیان غیررسمی بات چیت ہوئی تاہم دونوں ممالک میں کوئی رسمی ملاقات نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو خط لکھا ہے۔ خط میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے فیورایبل گراونڈز کی درخواست کی گئی ہے۔ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہاہے ۔پاکستان اور روس کے درمیان مضبوط روابط ہیں امید ہے ماسکوجلد برکس میں اسلام آباد کو ر کنیت دے گا ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوے کہا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی ہم منصب کے درمیان غیررسمی بات چیت ہوئی تاہم پاکستان اور بھارت میں کوئی رسمی ملاقات نہیں ہوئی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اس وقت ساموا میں ہیں۔ وہ وہاں دولت مشترکہ ممالک کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے دولت مشترکہ وزراتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اور دولت مشترکہ ممالک میں قریبی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا اسرائیلی قابض افواج غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرایم میں ملوث ہیں
۔ گنجان آباد علاقوں اور بنیادی ضروریات کو غیر اعلانیہ نشانہ بنانا جنگی جرائم ہیں۔ پاکستان لبنان میں اقوام متحدہ امن دستوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان فوری طور پر یونیفل امن دستوں کے خلاف کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا 27 اکتوبر کو بھارتی افواج کے ستینگر اترنے کی یاد میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔ کشمیریوں نے آج تک اس بھارتی قبضہ کو تسلیم نہیں کیا۔ہم نے انسانی حقوق کے دفتر کا بیان دیکھا ہے۔ سمجھتے ہیں کہ یہ بیان پاکستان میں جاری تبدیلیوں کو غلط سمجھنے کا عکاس ہے۔ یہ بیان سوشل میڈیا رپورٹس اور غلط کمیونیکیشنز کا نتیجہ ہے۔ ابھی تک اس موقع پر کسی غیر ملکی دورے کو کنفرم نہیں کر سکتے۔ ترجمان نے کہا پاکستان اور روس کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک میں اچھے رابطے موجود ہیں۔ برکس فورم میں پاکستان کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔ پاکستان اس اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔ پاکستان نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ برکس پاکستان کو جلد رکنیت دے گا۔ ترجمان نے کہا کثیر الاجہتی اجلاسوں میں وفود کی غیر رسمی اور تہنیتی جملوں کا عموما تبادلہ ہوتا ہے ۔ امریکہ کی جانب سے ماضی میں بھی معمولی شکوک پر مختلف کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ یہ پابندیاں دوہرے معیارات کی عکاس ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا روس میں فٹبال ساکر کی ٹیم نہ بھیجنے پر متعلقہ وزارت بہتر جواب دے سکتی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کا مضبوط حمایتی ہے۔ یقین رکھتے ہیں کہ یہ چارٹر انٹر سٹیٹ حل فراہم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا پاکستان ایک کھلا معاشرہ ہے۔ پاکستانی عوام حکومتی اقدامات و پالیسیوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو خط لکھا ہے۔ خط میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے فیورایبل گراونڈز کی درخواست کی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا پاکستان نے بھارت کے ساتھ آئندہ پانچ برس کے لیے گردوارہ کرتار صاحب کی توسیع کی تجدید کی ہے۔ یہ سکھ مذہب میں اہم ترین مقام ہے۔ پاکستان اور بھارت زائرین اس کا دورہ جاری رکھ سکیں گے۔
Comments are closed.