26ویں آئینی ترمیم میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو پر وزارت قانون کی وضاحت کر دی

جوڈیشل کمیشن کے نامزد ججز میں سے سینئر ترین جج آئینی بنچ کا سربراہ ہوگا،وزارت قانون

اسلام آبا د(آن لائن)26ویں آئینی ترمیم میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو پر وزارت قانون کی وضاحت کر دی جس کے تحت کمیشن کا کوئی فیصلہ آسامی خالی ہونے یا ممبر کی غیر حاضری پر غیر قانونی نہیں ہوگا،جوڈیشل کمیشن آئینی بنچوں کی تشکیل کیلئے ججز کو نامزد کرے گا،نامزد ججز میں سے سینیئر ترین جج آئینی بنچ کا سربراہ ہوگا، آئینی بنچز کا سربراہ جوڈیشل کمیشن کا ممبر بھی ہوگا، آئینی بنچ کا سربراہ پہلے ہی کمیشن کا رکن ہوا تو اگلا سینئر جج ممبر ہوگا۔

Comments are closed.