اسلام آباد( آن لائن) اٹارنی جنرل پاکستان منصورعثمان اعوان ،پاکستان بار کونسل وائس چیرمین فاروق ایچ نائیک اور صدرسپریم۔کورٹ بار شہزاد نے ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو فل کورٹ ریفرنس میں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اٹارنی جنرل نے کہا کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اہم مقدمات کی سماعت کی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پریکٹس اینڈپروسیجرکیس کی بھی سماعت کی، چیف جسٹس نے انسانی حقوق، ماحولیات سمیت دیگراہم کیسزکو بھی سنا۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبرمیں چیف جسٹس نے کیسزکی لائیواسٹریمنگ کا فیصلہ کیا، اور جمہوریت کے فروغ کے لیے کردارادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے انتخابات کیلئے اسٹیک ہولڈرزکومشاورت کی ہدایت دی، چیف جسٹس کے دور میں عدلیہ مضبوط ہوئی۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جنرل الیکشن کاوقت پرانعقاد یقینی بنایا، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے متنازعہ ڈیم فنڈ کیس کونمٹایا، چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا کیس میں اداروں کوجواب دہ بنایا۔
Comments are closed.